موجودہ حالات کا تقاضا ہے ملازمین اتحاد کا مظاہرہ کریں ، نور احمد بلوچ ،

ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروٴئے کارلائیں گے ، چیف آرگنائزر پوسٹل ایمپلائیز یونین

پیر 9 مارچ 2015 22:10

نصیرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء)نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائیز یونین کے مرکزی چیف آرگنائزرنور احمد بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملازمین اتحاد کا مظاہرہ کریں ورنہ موجودہ حکومت مغرب کی خوشنودی کیلئے تمام اداروں کو بیچ کر نام نہاد نجکاری پروگرام جاری رکھی گی قومی اداروں کی نجکاری کا اصل مقصد محنت کش ورکرز کی اداروں سے فارغ کرنے کیلئے ہی کیا جا رہا ہے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروٴئے کارلائیں گے محنت کش افراد اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں نوپ کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل صوبائی جنرل سیکرٹری شاکر حسین شیخ،الطاف حسین ،در محمد رئیسانی،خیر محمد،عبدالجباراور محمد قاسم رند نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملازمین کو بے روز گار اور درپدر کرنے اور بیرونی آقاوٴں کو خوش کرنے کیلئیاداروں کی نجکاری کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جدید اور کمیونیکشن کے اس تیز ترین دور میں بھی پاکستان پوسٹ کی معیاری سروس کے لئے ورکرز کی محنت قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ملازمیں اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکتھے ہیں اور ملازمیں اتحاد اور اتفاق سے ہی اپنے مسائل کو احس طریقے سے حل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کامیابی کی پہلی منزل اتحاد اور اتفاق ہے اور اسی طریقے کو اپناننے سے ہی کامیاب ملتی ہے انہوں نے کہا کہ نوپ کے ملازمیں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر جدوجہد کریں انشاء اللہ کامیابی محنت کشوں کی ہی ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ اور نوپ کے ورکرز اپنی محنت اور فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں اور ان ورکرز کی محنت اور لگن سے اداروں میں استحکام ہوا ہے اور اداروں کی استحکام ہی ہمارے ورکرز کی کامیابی ہے اس موقع پر ارشد جاوید گروپ کے چیئرمین عبدالغفور جمالی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت مرکزی صدر محمد یاسین کی قیادت پر اعتناد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کی اور نوپ کی کامیابی اور ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے موثر طور پر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ۔