ارباز خان نے فلم ”دبنگ تھری“ بنانے کی تصدیق کر دی
منگل 10 مارچ 2015 11:35
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے بلاک بسٹر فلم ” دبنگ 3“ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔اس سے قبل افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ارباز خان نے ہدایتکاری ترک کرکے صرف اداکاری اور پروڈکشن کی طرف توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
تاہم اب ارباز نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ”دبنگ 3“ جب بھی بنی، اس کی ہدایات میں ہی دوں گا، اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
سلمان خان کی فلموں ”دبنگ“ اور” دبنگ 2“ کی پروڈکشن جبکہ ”دبنگ 2“ کی ہدایات بھی ارباز خان نے ہی دیں۔اس حوالے سے آفیشل تصدیق ابھی آنی باقی ہے، کیونکہ سلمان خان ان دنوں سورج برجاتیہ کی فلم”پریم رتن دھن پیو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے بعد وہ علی عباس ظفر کی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.