وزیر اعظم سے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ملاقات،پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو
منگل 10 مارچ 2015 12:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاک فضائیہ کی پیشہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی دہشت گردی کی خلاف صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔
(جاری ہے)
منگل کے روز وزیر اعظم سے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اوروزیر اعظم کو ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں پاک فضائیہ کی کارکردگی اور مختلف امور پر بریفنگ دی ۔
وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان اور دہشت گردی کی خلاف کارروائیوں میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی قربانیاں لازوال ہیں ، پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان ،فاٹا اور خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور ان علاقوں میں امن بحال ہوا ہےمزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.