کوئٹہ،بجلی بندش کاشیڈول جاری

منگل 10 مارچ 2015 17:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 11مارچ کو انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے اولڈپشتون آباد فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ12مارچ کو کوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ، پی ٹی وی اورجناح روڈفیڈروں سے دن12بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔