کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو آئرش مزاحمت کچلنا ضروری
بدھ 11 مارچ 2015 11:43
(جاری ہے)
جنوبی افریقہ کا جمعرات کو یو اے ای سے میچ ہوگا جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیم اتوار کو مدمقابل آئیں گی، اسی روز پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور یو اے ای کا مقابلہ ہوگا۔
پاکستان اگر آئرش سائیڈ کو کسی بھی مارجن سے زیر کرلیتا ہے تو وہ 8پوائنٹس کیساتھ پول بی کی تیسری ٹیم کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالے گا۔ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے جس کا رن ریٹ بہتر ہوا اسے چوتھی پوزیشن ملے گی ۔ اگر گرین شرٹس اپ سیٹ شکست کا شکار ہوجاتے ہیں تو آئرش ٹیم پہلی بار کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلے گی، اس صورت میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں سے جس کا رن ریٹ زیادہ اچھا ہوا وہی فائنل 8 میں پہنچ جائیگی۔ ویسٹ انڈیز میں موجود کرس گیل جیسے ہارڈ ہٹر یو اے ای کیخلاف بڑی کامیابی میں کردار ادا کرسکتے ہیں،کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ بڑی فتح حاصل کرنا ہمارے اختیار میں ہے جس کی بھرپورکوشش کریں گے، باقی ٹیموں کے نتائج میں ہم کچھ نہیں کرسکتے، آئرش کپتان پورٹر فیلڈ کی امیدیں بھی اب پاکستان کے خلاف میچ سے ہی جڑی ہوئی ہیں۔ پروٹیز کیخلاف فتح کے بعد بلند حوصلہ گرین شرٹس آئرلینڈکو کمزور حریف خیال کرنے کی غلطی نہیں کرنا چاہتے، پلیئرز نے منگل کو بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا،3گھنٹے تک سینٹ پیٹرز کالج کے میدان میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش کی،ایڑی کی سوجن کی وجہ سے پروٹیز کیخلاف میچ کھیلنے سے محروم رہ جانے والے بیٹسمین حارث سہیل پریکٹس سے گریز کرتے ہوئے صرف رننگ اور ہلکی پھلکی ٹریننگ تک محدود رہے۔ انھیں بحالی فٹنس کیلیے مناسب وقت دیا جارہا ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی،تمام پلیئرز کو آگاہ کردیا کہ ہمارے لیے کوئی دوسرا موقع نہیں بچا، ہر میچ میں کشتیاں جلاکر بے خوفی سے صرف جیت کا جذبہ لیے میدان میں اترنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹ میں میچز جیتنے کیلیے بولنگ کے ہتھیاروں کاکاٹ دار ہونا ضروری ہے، اچھی بات یہ ہے کہ گذشتہ تینوں میچز میں ہمارے پیسرز نے بہترین پرفارم کیا۔ ایک سوال پر امصباح الحق نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں ہمارا مقابلہ نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا کسی سے بھی ہو، ہمیں اعتماد ہے کہ ہر حریف کو زیر کرسکتے ہیں، کھلاڑیوں کو بتا دیاکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بے خوف ہوکر کھیلنے کیلیے ذہنی طور پر تیار ہوجائیں، عمراکمل، حارث اور صہیب جیسے نوجوان کرکٹرز کیلیے موقع ہے کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کرکٹ کی دنیا میں اپنا وجود منوالیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.