سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنا جمہوریت ،نظریات اور میرٹ کے اصولوں کی عظیم کامیابی ہے،حبیب الدین جنیدی
بدھ 11 مارچ 2015 17:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سینیٹر میاں رضا ربانی کو سینیٹ آف پاکستان کا اپوزیشن جماعتوں اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ نامزد کئے جانے پر سینئر مزدور رہنما آل پاکستان ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین حبیب الدین جنیدی نے پاکستان کے محنت کشوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماعی فیصلہ جمہوریت ،نظریات اور میرٹ کے اصولوں کی عظیم کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے ملک میں آمریت کے خاتمہ ،جمہوریت کی بحالی اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے گراں قدر خدمات اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی انقلابی قیادت میں عظیم قربانیاں دی ہیں جوکہ پاکستان کی تاریخ کا حصّہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سینیٹ چیئرمین باضابطہ طور پر منتخب ہونے کے بعد میاں رضا ربانی مزید توانائیوں کے ساتھ ملک کے استحکام اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے نئے اور شاندار ریکارڈز قائم کریں گے ۔
دریں اثناء حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے) کے مرکزی سکریٹری جنرل ملک ظفر اقبال ،صدر حاجی محمد یعقوب،چیئر مین محمد خان اعوان، جوائنٹ پریذڈنٹ شفقت غفور خان خلیل، سینئر نائب صدر (اوّل)سیّدہ نادرہ پروین،سینئر ڈپٹی سکریٹری جنرل ناصرالدین محمود،سینئر وائس پریذڈنٹ خان محمد خان مغل، سینئر وائس چیئر مین عبدالرزاق خان یوسفزئی ، وائس چیئرمین قطب علی شاہ ،کراچی ریجن کے ریجنل کنوینیرز ذوالفقار احمد تنولی،جمال نیار اور شاہد سلطان نے ایک علیحدہ مشترکہ مبارکباد کے پیغام میں سینیٹر میاں رضا ربانی کو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعوان بالا کے چیئرمین کے عہدہ کے لئے متفقہ طور پر نامزد کئے جانے پر اُن کو مباکبادپیش کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.