تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے کے دور دراز اور پسماند ہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے ، ماضی کے مقابلے میں عوام موجودہ حکومت میں زیادہ مثبت تبدیلی محسوس کر رہے ہیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان کی وفود سے گفتگو

بدھ 11 مارچ 2015 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے کے دور دراز اور پسماند ہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ماضی کے مقابلے میں عوام موجودہ حکومت میں زیادہ مثبت تبدیلی محسوس کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بد ھ کے روزاپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں جنوبی اضلاع سے آئے ہوئے مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس دوران وفود میں شامل لوگوں نے معاون خصوصی کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا او راس کے حل کیلئے اُن سے مدد مانگی جس پر معاون خصوصی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے ۔ معاون خصوصی نے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میرٹ ، انصاف اور شفافیت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور ہماری حکومت میں ہر شہر ی کو اُ س کا پورا پورا حق ملے گا ۔ اس موقع پر وفودنے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کو اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :