وزیراعلی خیبرپختونخوا کی صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پرحملے کی شدیدمذمت،
ایسی کاروائیوں سے ہمارے وزراء اور دیگر اراکین اسمبلی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،پرویزخٹک
بدھ 11 مارچ 2015 18:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر دستی بموں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر دستی بموں سے حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت کاروائی ہے اور ایسی کاروائیوں سے ہمارے وزراء اور دیگر اراکین اسمبلی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت نے اپنے نئے خیبر پختونخوا کے ایجنڈے کے مطابق اپنے لئے ایک سمت متعین کر رکھی ہے اور ہم اپنے سروں پر منڈلانے والے خطروں کی پرواہ کئے بغیر اپنی منزل کے حصول کیلئے مقررہ سمت کی جانب مستقل مزاجی کے ساتھ رواں دواں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی اور صوبائی حکومت کے اراکین کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی دوسری کاروائیوں سے عوامی خدمت کیلئے ہمارا عزم اور حوصلے ہرگز متزلزل نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.