شاہد آفریدی نے ہندوستان کے نجی چینل پر پیش کیے جانے والے ڈانس شو میں اپنی بیگم کے ہمراہ ناچنے سے انکار کردیا
بدھ 11 مارچ 2015 19:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) شہرہ آفاق پاکستان آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے ہندوستان کے نجی چینل پر پیش کیے جانے والے ڈانس شو میں اپنی بیگم کے ہمراہ ناچنے سے انکار کردیا۔ہنودستانی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک مشہور ہندوستانی ٹی وی نے اپنے شو ’نچ بلیے‘ کے ساتویں سیزن کے لیے شاہد آفریدی سے رابطہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق آفریدی نے پہلے پروگرام میں شرکت کی حامی بھر لی تاہم جب انہیں بتایا گیا کہ اس شو میں جوڑے ڈانس کرتے ہیں اور انہیں اپنی بیوی کے ساتھ ڈانس کرنا ہو گا تو انہوں نے فوری طور پر شو میں شرکت سے انکار کردیا۔
آفریدی کا موقوف تھا کہ ہے کہ وہ اکیلے تو پروگرام میں شرکت کرسکتے ہیں لیکن اپنی بیگم کیساتھ پوری دنیا کے سامنے نہیں ناچ سکتے۔(جاری ہے)
بوم بوم کے نام سے مشہور آل راوٴنڈر نے کہا کہ وہ اپنی روایات کو نہیں توڑ سکتے، ان کا تعلق پردہ دار گھرانے سے ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد ٹی وی چینل نے دوسرے کرکٹرز سے رابطے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ نچ بلیے کا ساتواں سیزن رواں برس اپریل میں آن ایئر ہو گا۔
واضح رہے کہ آفریدی نے آج تک کسی بھی پاکستانی یا یندوستانی ٹی کے پروگرام میں شرکت نہیں کی بلکہ آج تک ان کی بیوی کو کسی نے نہیں دیکھا کیونکہ وہ پردہ کرتی ہیں۔اس سے قبل کچھ پاکستانی کھلاڑی اور اداکار ہدنوستانی ٹی وی کے پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں جس میں شعیب ملک اور شعیب اختر کے نام قابل ذکر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.