یٹسمینوں کو بڑا سکور کرنا ہوگا ورنہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں زیادہ آگے نہیں جاسکے گی، گرانٹ فلاور ،
پاکستانی ہر بیٹسمین مختلف نوعیت کے مسئلے سے دوچار ہے، کچھ ذہنی طور پر مضبوط نہیں کچھ کا مسئلہ تکنیکی ہے اور کچھ دباوٴ کا شکار ہو جاتے ہیں، پاکستانی بیٹسمینوں نے جنوبی افریقہ کے مضبوط بولنگ اٹیک کیخلاف بھی بہتر بیٹنگ کی، لہٰذا وہ اب خاصے پراعتماد اور مثبت دکھائی دے رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو
بدھ 11 مارچ 2015 23:40
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ بیٹسمینوں کو بڑا سکور کرنا ہوگا ورنہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں زیادہ آگے نہیں جاسکے گی۔یاد رہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم صرف متحدہ عرب امارات کے خلاف 300 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی ہے۔گرانٹ فلاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سوال پر کہ پاکستانی بیٹسمینوں کا مسئلہ کیا ہے کہا کہ ہر بیٹسمین مختلف نوعیت کے مسئلے سے دوچار ہے۔
کچھ ذہنی طور پر مضبوط نہیں کچھ کا مسئلہ تکنیکی ہے اور کچھ دباوٴ کا شکار ہو جاتے ہیں۔گرانٹ فلاور کو امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کو خود بھی اس بات کا اچھی طرح احساس ہے کہ ٹیم ان سے اچھی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہے۔(جاری ہے)
گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے جنوبی افریقہ کے مضبوط بولنگ اٹیک کیخلاف بھی بہتر بیٹنگ کی، لہٰذا وہ اب خاصے پراعتماد اور مثبت دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستانی بیٹسمینوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے البتہ ون ڈے میں انھیں بہتری لانی ہوگی: بیٹنگ کوچ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بتایا کہ سرفراز احمد ابتدا میں تگ ودو کر رہے تھے لیکن بعد میں وہ فارم میں آگئے اور اچھی بیٹنگ کی اور جنوبی افریقی بولروں کیخلاف فٹ ورک کا صحیح استعمال کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی۔گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے البتہ ون ڈے میں انھیں بہتری لانی ہوگی۔فلاور نے کہا کہ صہیب مقصود اور عمراکمل نے اپنے ٹیلنٹ کی جھلک ضرور دکھائی ہے لیکن انھیں یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ بہت باصلاحیت ہیں بہت کچھ کر کے دکھانا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.