فلم کی مانگ پر عامر خان نے 22کلووزن بڑھا لیا
جمعرات 12 مارچ 2015 11:59
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے فلم میں کردار ادا کرنے کی خاطر اپنا وزن بڑھا کرسب کو حیران کرڈالا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ میں مسٹر پر فیکشنسٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے عامر خان فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کچھ بھی کرگزرنے سے نہیں گھبراتے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جہاں فلم منگل پانڈے میں اپنی مونچھیں بڑھا کر سب کو حیران کرڈالا تھا تو وہیں فلم گجنی میں حیرت انگیز باڈی اوربالوں کے منفرد ہیر اسٹائل سے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جب کہ ”پی کے“ میں کردار نبھانے کی خاطر برہنہ بھی ہوگئے اوراب عامر خان بھارتی ریسلر مہاور پھوگات کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تو پھر موصوف کیوں اپنی روش کو ترک کرتے، بات ہورہی ہے ریسلر کی تو مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان کا کردار نبھانے کی خاطر اپنے وزن میں 22 کلو گرام کا اضافہ کرڈالا۔
عامر خان کا کہنا تھاکہ وزن میں اضافے کے لئے ایسی سبزیوں کا استعمال کیا جو نشاستے سے بھرپورتھیں جب کہ فلم میں کردار کے لئے ہریانوی زبان بھی سیکھ رہا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.