متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 افراد کے خلاف 26مختلف مقدمات درج کرلیے گئے
جمعرات 12 مارچ 2015 16:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 افراد کے خلاف 26مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ، عمر قید کی سزا پانیوالے نادر شاہ اور ولی بابر قتل میں سزائے موت پانے والے فیصل موٹا کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروسے گرفتارافرادکے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیا گیاہے،گرفتارمفرورملزمان کوان کے خلاف پہلے سے قائم مقدمات میں گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ بعض ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور ملزمان کو پناہ دینے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے کیے گئے ہیں ۔
حکام کا کہنا تھا کہ عامرخان کیخلاف قانونی کارروائی پرمشاورت جاری ہے،عامرخان کوتاحال پولیس کے حوالے نہیں کیاگیا ہے ۔(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق جن افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں فرحان شبیر عرف ملا ، عامر علی عرف سرپٹھا ، فیصل عرف موٹا ، عبید عرف کے ٹو ، ناصر شاہ ولد منور شاہ ، نعمان ولد ایم اسلم ، ندیم احمد ولد مشتاق احمد ، امتیاز حسین ولد شمیم احمد ، ایم جاوید ولد ایم ابراہیم ،سید کاظم رضا ولد سید ناصر رضا ، ایم عامر خان ولد معیز خان ، شہزاد انصاری ولد ، نعمان سائل ولد ایم علی ، سید حسیب ولد مقبول ، ایم عابد ولد نذیر احمد ، ایم زبیر ولد ایم جلیل ، محمود حسین ولد مزمل حسین ، سجاد علی ولد حشمت علی ایم فیضان ولد عبدالخلیل ، ایم وجہیہ الرحمان ولد ایم علی ، ایم آصف ولد صابر حسین ، سید ممتاز حسین ولد جاوید حسین ، ایم شکیل حسین ولد جاوید حسین شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے، رینجرز اہلکار مدعی ہیں۔تمام ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر غیرقانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کے الزام میں درج کی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.