عمر اکمل نے اپنی ناقص کارکردگی کا ملبہ مینجمنٹ پر ڈال دیا
جمعرات 12 مارچ 2015 21:18
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ ان کا موزانہ صرف اسی وقت ہو سکتا ہے جب انہیں بھی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملے، ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ نچلے نمبر پر بیٹنگ کرنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ عالمی مقابلوں میں اب تک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ”میں کوچز کے ساتھ سخت محنت کر رہا ہوں اور کوشش ہے کہ میں اپنی اننگز کو بڑے سکور میں تبدیل کر سکوں، میں چاہوں گا کہ آنے والے میچوں میں بڑا سکور کر سکوں“۔
ان کا کہنا تھا کہ ” میری مینجمنٹ کو پتہ ہے کہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کس نمبر پر کھیلتا ہوں۔(جاری ہے)
اب میں انہیں کیا بتاو¿ں، لیکن وہ وقت دور نہیں جب ٹیم مینجمنٹ مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع دے گی۔‘ عالمی کپ کے مقابلوں میں ناقص وکٹ کیپنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ وہ ریگولر وکٹ کیپر نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ” میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق وکٹ کیپنگ گلوز پہنتا ہوں، میں نے اپنا کیرئیر بلے باز کی حیثیت سے شروع کیا تھا اور فرسٹ کلاس اور انڈر 19 میں بولنگ بھی کی ہے۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ آسان نہیں ہے۔‘ اس موقع پر انہوں نے شعیب اخبر کی تنقید پر بھی جواب دینا ضروری سمجھا اور کہا کہ ” شعیب اختر بھارتی چینلوں پر بیٹھ کر پاکستانی کرکٹروں کی نقلیں اتار رہے ہیں جو مناسب نہیں ہے، وہ کرکٹ پر تنقید کریں ذاتیات پر نہیں۔ وہ میری وکٹ کیپنگ پر تنقید کرتے ہیں، انہیں یہ بھی معلوم ہوناچاہیے کہ جب میں وکٹ کیپر نہیں ہوتا تو میری فیلڈنگ کیسی ہوتی ہے۔ شعیب اختر خود کتنے اچھے فیلڈر تھے یہ سب کو معلوم ہے۔ پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔‘ واضح رہے کہ اس ورلڈکپ میں میں عمر اکمل نے پانچ اننگز میں صفر، 59، 33، 19 اور 13 رنز جیسی غیرمتاثر کن کارکردگی دکھائی ہے اور ناقدین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.