ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا فرقہ ورانہ انتہا پسند دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار
جمعہ 13 مارچ 2015 22:43
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں فرقہ ورانہ انتہا پسند دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساٹھ ہزارکے قریب بے گناہ انسانوں کے قتل عام میں ملوث گروہوں اور ہزارہ قوم کے قتل عام کے ذمہ دار دہشت گرد کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے سے نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ہونیوالے آئینی ترمیم کی حیثیت بے اثر ہوتی جارہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جب تک ملک میں فرقہ اور عقیدہ کی بنیاد پر نفرتیں اور تعصبات پھیلانے والے عناصر موجود ہیں اس وقت تک بے گناہ اور معصوم انسانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان باقی رہے گا۔حکومت اور ملکی سلامتی کے ادارے ملک کو ہر قسم کے تعصبات سے پاک کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرکے ان کے سیاسی سرپرستوں اور ہمدردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی رواداری اور بھائی چارے کی فروغ کو یقینی بنانے کا عزم کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.