پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی تکمیل کے بعد پاکستان میں عدلیہ سے وابستہ افراد کو جدید سہولیات میسر آئیں گی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
ہفتہ 14 مارچ 2015 14:51
مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی تکمیل کے بعد پاکستان میں عدلیہ سے وابستہ افراد کو جدید سہولیات میسر آئیں گی اور بین الاقوامی معیار کی تربیت کا آغاز ہو گا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مقصود علی شاہ، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شجاعت علی خاں کے ہمراہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کالا شاہ کاکو میں ہاسٹل بلاک(میل) کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اکیڈمی کا دورہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جو ڈیشل اکیڈمی کو قابل توسیع منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ حبیب اللہ عامر، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی خورشید انور رضوی، ڈائریکٹر رانا عارف نے چیف جسٹس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ393کنال اراضی پر قائم اکیڈمی کے لیے544,462 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گاجس میں اکیڈمی بلاک، ریسرچ بلاک، خواتین اور مردوں کے لیے تین منزلہ کیوبیکل ہاسٹل، جم، کلب، سومنگ پول، ٹینس اور اسکواش، والی بال کورٹس، فٹ بال گراوٴنڈ، لیکچر ہال ، آڈیٹوریم، میڈیکل سنٹر اور ہر درجے کے ملازمین کے لیے رہائشی کالونی شامل ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.