لاہور کے زندہ دلان اپنے کپتان کا ہر بار والہانہ استقبال کرینگے ‘عبدالعلیم خان ،
کارکنوں کو کنٹونمنٹ کے علاقوں میں سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت ،پی ٹی آئی کامیاب ہو گی
ہفتہ 14 مارچ 2015 23:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آزادی بس کی لاہور آمد کے اعلان سے کارکنوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے اور زندہ دلا ن لاہور اپنے کپتان اور قومی ہیرو کا شہر میں والہانہ استقبال کرینگے ،مینار پاکستان پر کامیاب جلسوں کی ہٹ ٹرک کرنے والے شہریوں کو عمران خان کا شدت سے انتظار ہے موجودہ حکمرانوں کی نااہلیت کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے ،جو ڈیشنل کمیشن نہ بنانا سیاسی بددیانتی اور حقائق سے فرار ہے ،تحریک انصاف نے اپنا جمہوری اور آئینی حق استمعال کیا ہے ۔
عبدالعلیم خان پی پی 156کینٹ ٹاؤن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں پارٹی سرگرمیاں تیز کریں اور اپریل کے آخر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے یونین کونسل کی سطح پر پارٹی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی جنھیں پارٹی ٹکٹ سے پہلے بلدیاتی امیدوار درخواستیں دیں گے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دن بدن تحریک انصاف میں نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور جب بھی میدان سجا لاہور شہر عوامی سونامی کا نیا منظر نامہ پیش کرے گا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام قومی امور پر دو ٹوک اور بہادرانہ موقف اختیار کیا ہے اسی لیئے "سٹیٹس گو"کی تمام قوتیں پی ٹی آئی کے خلاف اکھٹی ہو گئی ہیں لیکن انشاء اللہ عوامی پذیرائی تحریک انصاف کو ہی حاصل ہو گی ۔اس مو قع پر شعیب صدیقی ،اویس یونس ،محمد شاہد ،محمد تیمور اختر ،عنائت علی اعوان،عابد حسین انصاری ،محمد ندیم،محمد صداقت ،محمد ایوب، مظہر حسین قریشی ،ابرار حسین ،ناصر شاہد لودھی ،شاکر محمود ،خادم حسین ،بیگم نجمہ حلیم ،روبینہ جمیل اور منزہ رشید موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.