درودوسلام پر کوئی قدغن قبول نہیں ،جو مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں ان کا مکمل تحفظ کریں گے،شبیر ابوطالب،
پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، علماء کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند اور گرفتارعلماء کو فوری رہاکیاجائے، مشاورتی اجلاس سے خطاب
ہفتہ 14 مارچ 2015 23:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیر ابوطالب نے کہاہے کہ درودوسلام پر کوئی قدغن قبول نہیں ،جو مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں ان کا مکمل تحفظ کریں گے،پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، علماء کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند اور گرفتارعلماء کو فوری رہاکیاجائے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، اجلاس میں اکیسویں ترمیم کی آڑ میں پنجاب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر تشویش کا اظہار اور درودوسلام پر پابندی کے خاتمے کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔
شرکاء نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی سب سے پہلے حمایت کی اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کیالیکن چند عناصر آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کے کئے درودوسلام پڑھنے والوں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کارروائیاں پرامن سواداعظم اہلسنّت وجماعت میں حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے خلاف نفرت پیداکرنے کا سبب بن سکتی ہیں،ہم پاکستان میں کسی قسم کی افراتفری اور عدم استحکام نہیں چاہتے کیونکہ یہ ملک ہمارے آباؤاجداد نے بڑی قربانیاں دے کر بنایاہے، جس کی حفاظت ہم پر فرض ہے اور اس فریضے کی ادائیگی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرناچاہتے۔
لیکن اہلسنّت وجماعت کو شاید دیوارسے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، جس کے لئے مساجد اور مدارس پر چھاپے مارکر علماء اہلسنّت کو تنگ اور ہراساں کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کے سواداعظم اہلسنّت وجماعت کو اعتماد میں لیں اور دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے کے بجائے محب وطن امن پسند طبقے کے خلاف سازشوں کا تدارک کریں۔مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.