افسران کی ملی بھگت سے کئی سزا یافتہ مجرموں کو بیرون ملک سے پاکستان واپس لا کررہا کردیا گیا‘وفاقی و صوبائی افسران کی ملی بھگت تحقیقات میں سامنے آئی‘ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی‘رہا کئے گئے مجرموں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتہ میں مکمل کر کے پیش کی جائے،وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلوں کے معاہدوں پر عملدرآمد روکنے کے احکامات
اتوار 15 مارچ 2015 21:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلوں کے معاہدوں پر عملدرآمد روکنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کی ملی بھگت سے کئی سزا یافتہ مجرموں کو بیرون ملک سے پاکستان واپس لا کررہا کردیا گیا،وفاقی و صوبائی افسران کی ملی بھگت تحقیقات میں سامنے آئی،ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے والے افسران سے کوئی رعایت نہ برتی جائے،رہا کئے گئے مجرموں کے حوالے سے تحقیقات ایک ہفتہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
اتوار کو وزارت داخلہ نے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلے کے معاہدوں پر عملدرآمد روک دیا، جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو لا کر ملی بھگت سے رہا کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مجرموں کے حوالے سے تحقیقات ایک ہفتہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے، مجرم چھوڑنے والوں کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تحقیقات کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے والے افسران سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ وزیر داخلہ نے نئی شفاف پالیسی تک تمام اداروں کو کسی بھی قسم کی پیشرفت سے روک دیا اور گزشتہ سالوں میں تمام رہاکئے جانے والے مجرمان کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ خطرناک جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو ان معاہدوں کے ساتھ واپس لایا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.