فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی آسڑیلیا کیخلاف کوارٹر فائنل میں شرکت بھی مشکوک
پیر 16 مارچ 2015 11:23
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمد عرفان کی آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محمد عرفان متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس پر عظیم پاکستانی فاسٹ باولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد عرفان جس انجری میں مبتلا ہے اس سے نکلنے میں عموما دو ہفتوں کا وقت درکار ہوتا ہے اگر محمد عرفان کی انجری شدید نوعیت کی ہوئی تو ان کا ورلڈ کپ کا سفر یہی ختم ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ابھی تک محمد عرفان کی انجری کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹ آنے بعد ہی یہ فیصلہ ہو سکے گا کہ آیا محمد عرفان آسڑیلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کھیل سکیں گے یا نہیں۔پی سی بی حکام کو اپنے اہم ترین بولر کی انجری کے متعلق رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے۔اگر اْن کی انجری سنگین نوعیت کی ہوئی تو آسٹریلیاکے خلاف کوارٹرفائنل میں نہیں کھیل سکیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.