برطانوی مسافر سے 10پاؤنڈ رشوت طلب کرنے کا الزام
ایف آئی اے نے 6 کسٹم افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایئرپورٹ منیجر کی سربراہی میں تعیناتی ٹیم تشکیل
پیر 16 مارچ 2015 13:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے برطانوی مسافر سے رشوت مانگنے کے الزام میں 6 کسٹم افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف برطانوی مسافر نے سوشل میڈیا پر کیا ہے برطانوی مسافر نے الزام لگایا ہے کہ ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ان سے 10 پاؤنڈ رشوت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر وہ انہیں 10 پاؤنڈ دے دیں تو ان کا بیگ چیک نہیں کیا جائے گا ۔
سوشل میڈیا پر واقعہ کا انکشاف ہونے کے بعد کسٹم حکام کے 6 افسران کو معطل کر کے ایئرپورٹ منیجر کی سربراہی میں اعلی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی ۔ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے سے قبل وزارت داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو 6 افسران کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دے دیا ہے برطانوی مسافر جو کہ اسلام آباد سے برمنگھم براستہ دبئی سفر کر رہا تھا اس نے کسٹم حکام یا ایف آئی اے کو شکایات درج نہیں کرائی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.