یوحنا آباد بم دھماکے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پیر 16 مارچ 2015 17:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے یوحنا آباد میں گرجا گھروں میں خودش کش حملوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ حملے کے بعد2 افراد کو زندہ جلانے اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیر کے روز پنجاب حکومت نے گرجا گھروں میں خود کش حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے ڈی ایس پی اقبال شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو 48 گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ارسال کریں گے ،ابتدائی رپورٹ کے بعد کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین اور متاثرین کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے جس کی تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال کی جائے گی ۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بم دھماکوں کے بعد 2 نامعلوم افراد کو تشدد کرنے کے بعد مارنے اور زندہ جلانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا جبکہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے سی سی فوٹیج اور میڈیا کے پاس موجود فوٹیج سے مددلی جائے گی اور ان ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.