آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ‘عبد القادر بلوچ
منگل 17 مارچ 2015 14:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے لاہور میں گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ‘آپریشنز کے نتیجے میں بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائیگا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لاہور میں گرجا گھروں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد کھلی دہشت گردی ہے‘ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کے نتیجہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، بہت سے علاقوں سے دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا گیا ہے جو علاقے کلیئر کر دیئے گئے ہیں ان علاقوں کے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جلد شروع ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کی واپسی کا عمل ایک سال تک جاری رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں زندہ افراد کو جلانا قابل افسوس واقعہ ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہیگا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.