مسیحی برادری اور انکی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کئے جائیں‘ منظور وٹو
منگل 17 مارچ 2015 17:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اُن تمام لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے جو پچھلے دو دنوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسیحی برادری اور انکی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو دنوں میں لاہور میں جو جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں وہ پنجاب حکومت کی کمل عقلی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو وقت پر اچھے انتظامی فیصلے کرنے کی اہلیت سے عاری معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے یاددلایا کہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ میں حکومت نے بلا اشتعال طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 14 سے زائد لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور حالیہ لاہور کے واقعہ میں حکومت خاموش تماشاہی نظر آئی اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.