محمد عرفان کو اپنی فٹنس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، وسیم اکرم
بدھ 18 مارچ 2015 11:00
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اس بات پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ شائقین پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹرفائنل میں بائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے فاسٹ بولرز کی خاصی تعداد کو کھیلتا دیکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیلتے تھے تو اس وقت انہیں بہت ہی کم بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز دکھائی دیتے تھے لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔
انھوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے موجودہ بولرز میں انھیں مچل اسٹارک پسند ہیں۔ ان کا قد لمبا ہے اور وہ گیند سوئنگ کرتے ہیں اسی لیے کامیاب ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ مچل جانسن مچل اسٹارک اور عرفان کو بولنگ کرتا دیکھ کر نوجوانوں میں لیفٹ آرم فاسٹ بولر بننے کا شوق بڑھا ہے۔(جاری ہے)
سابق کپتان نے اس ورلڈ کپ میں15 وکٹیں حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی تعریف کی۔
انھوں نے پاکستانی بولرز کے بارے میں کہا کہ محمد عرفان کو اپنی فٹنس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض نے زمبابوے، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ کی ہے۔وہاب ریاض کا سب سے بڑا مسئلہ کلائی کا تھا لیکن اب انھوں نے اس مسئلے پر قابو پالیا ہے جس کی وجہ سے وہ بہتر انداز میں ان سوئنگ کرنے لگے ہیں۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز تیزی سے ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں جن میں نیوزی لینڈ کے لینڈنگ فاسٹ بولرز کورے ایڈریسن، مچل میک لینیگن اور ٹرینٹ باولٹ بھی شامل ہیں لیکن مچل اسٹارک ان سب میں بہتر ہیں کیوں کہ وہ بال کو سوئنگ کرتے ہیں اور ا?ئیڈیل اونچائی سے پھینکتے ہیں۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ وہاب ریاض نے انہیں بہت متاثر کیا کیونکہ گزشتہ میچوں میں وہاب نے تیز اور بہترین لائن لینتھ پر بولنگ کی تاہم اسے بال پھینکتے وقت اپنی کلائی کو تھوڑا بہتر انداز میں موڑنا ہوگا تاکہ وہ ان سوئنگ بولنگ بھی کر سکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.