بنگلہ دیش ملائشیاء‘مصر و ترکی کی طرز پر مذہبی سکالرزکوخاندانی منصوبہ بندی پروگرام کا ہراول دستہ بناناہوگا،پاکستان دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک بن گیا ہے ،غیرتربیت یافتہ دائیوں کے ہاتھوں خواتین میں ایک تہائی اموات زچگی کے دوران ہوتیہیں، پاکستان میں چالیس فیصد سے زائد خواتین اور بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں،ہمیں آبادی کو اپنے وسائل کے مطابق رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ،سمینار سے مقررین کا خطاب
بدھ 18 مارچ 2015 14:56
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاکستان میں بڑھتی ہوئی انسانی آبادی کے سیلاب کو روکنے کیلئے بچوں کے درمیان مناسب وقفہ اور ضبط تولید کے طریقوں کو رواج دینے کیلئے بنگلہ دیش ملائشیاء‘مصر و ترکی کی طرز پر مذہبی سکالرزکوخاندانی منصوبہ بندی پروگرام کا ہراول دستہ بناناہوگا،پاکستان دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک بن گیا ہے ،غیرتربیت یافتہ دائیوں کے ہاتھوں خواتین میں ایک تہائی اموات زچگی کے دوران وقوع پذیرہورہی ہیں، پاکستان میں چالیس فیصد سے زائد خواتین اور بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں لہٰذا ہمیں آبادی کو اپنے وسائل کے مطابق رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ۔
ان خیالا ت کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ رورل سوشیالوجی اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفس کے اشتراک سے نیو سینٹ ہال میں پاپولیشن ویک کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہوتے ہوئے ہمیں شادی شدہ جوڑوں میں بچوں کے مابین مناسب وقفہ اور ماں کی صحت برقرار رکھنے کا شعور بڑھاناہوگا تاکہ ایک پڑھی لکھی اور صحت مند ماں کے ذریعے مثالی معاشرہ تشکیل پا سکے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.