ملتان میں دستی بم کے دھماکے میں 3 بچوں سمیت4 افراد زخمی ، پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن ، مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
بدھ 18 مارچ 2015 19:49
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) ملتان میں دستی بم کے دھماکے میں تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ، پولیس کا ہیڈ نوبہار اور علاقے میں سرچ آپریشن ، مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سمیجہ آباد کے موضع جاوید نگر میں بدھ کی دوپہر اچانک ہینڈ گرنیڈ دھماکہ ہوا جس سے ہر طرف افراتقری پھیل گئی ، دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے قریبی نوبہار نہر سے ایک ہینڈ گرنیڈ کو کھلونا سمجھ کر ساتھ لے آئے ، اور وہ اس کے ساتھ کھیل ہی رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے باعث تین بچے حمزہ ، وقاص ، رب نواز اورایک 22سالہ نوجوان محمد عمر زخمی ہو گئے جن کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے سے قریبی مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی اور چار بھیڑیں بھی ہلا ک ہو گئیں ۔(جاری ہے)
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے چیکنگ کے بعد بتایا کہ دھماکہ دستی بم سے ہوا ہے بعدازاں علاقے کو کلیئر کر دیا ۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے نوبہار نہر کے کنارے بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایک اور ناکارہ ہینڈ گرنیڈ اس کی پنیں اور پسٹل کے کور برآمد ہو ئے ۔
آرپی اور ملتان امجدجاوید سلیمی ، سی پی اوملتان سلطان احمد ، کمشنر ملتان ڈویثرن اسداللہ ، ایس ایس پی آپریشن محمد سلیم نے جائے وقوعہ اور نشتر ہسپال کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کرکے ان سے وقوعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع آرپی او امجد جاوید سلیمی نے نشتر ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ ہینڈ گرنیڈ سے ہوا جسے بچے نو بہار نہر سے لائے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہیڈ نوبہار سے قبل ازیں بھی خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی جس کے بعد علاقے میں جاری سرچ آپریشن جاری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے خوف سے شرپسند دستی بم پھینک گئے تاہم واقعہ کے بعد مزید شواہد اکٹھے کر نے کے لئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.