انسداد پولیومہم ‘16ہزار چار سو سے زائد خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا
جمعرات 19 مارچ 2015 13:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ملک میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 16 ہزار 4 سو سے زائد خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ‘انسداد پولیو مہم کے دوران گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث 6 لاکھ 10 ہزار 3 سو 33 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ملک بھر میں حالیہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر کے روز سے شروع کیا گیا تھا اور اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 55 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے تھے۔
حکومت کی جانب سے بچوں کو ان کے گھر پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے 80 ہزار ٹیمیں تشکیل دیں ‘9 ہزار ٹیمیں مستقل مقامات اور 4 ہزار ٹیموں کو مک کے داخلی اور خارجہ راستوں پر تعینات کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے عہدیدار نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ طے پایا تھا کہ مہم پنجاب کے 36 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع، سندھ کے 22 اضلاع اور 18 ٹاونز، بلوچستان کے 32 اضلاع، آزاد جموں و کشمیر کے 10، گلگت بلتستان کے 7، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کے 6 اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے 2 اضلاع میں شروع کی جانی تھی۔
انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں موسم کی خرابی، ہیلتھ ورکرز کی عدم دستیابی اور سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پولیو مہم کو ملتوی کرنا پڑا۔ادھر محکمہ قومی صحت سروسز کی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ۔مزید اہم خبریں
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.