صدر اور وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی الگ الگ ملاقاتیں
جمعرات 19 مارچ 2015 17:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، اس دوران پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صدر اور وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر ایئرچیف مارشل سہیل امان کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ ان کی صلاحیتوں اور قائدانہ خوبیوں سے مستفید ہوگی۔(جاری ہے)
جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے نئی ذمہ داریاں سونپنے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.