ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تیار ہوں، پاسپورٹ پی سی بی کو دیدیا: سعید اجمل
جمعرات 19 مارچ 2015 22:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے اپنا پاسپورٹ طلب پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے حوالے کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ انہیں ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کے ان فٹ ہونے کے بعد جنید خان اور محمد سمیع کے ناموں پر غور کیاجا رہا تھا تاہم جنید خان کی فٹنس اور محمد سمیع کی کارکردگی متاثر کن نہ ہونے کے باعث کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز سپنر سعید اجمل سے پاسپورٹ طلب کیا جس پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ پی سی بی کو دے دیا ہے اور قوی امکان ہے کہ انہیں ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا وہ مکمل فٹ ہیں اور روزانہ باﺅلنگ کرتے ہیں جبکہ ورلڈکپ میچز کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ان کا پاسپورٹ طلب کئے جانے پر بلاتردد پاسپورٹ ان کے حوالے کر دیا ہے تاہم ورلڈکپ میں شمولیت کیلئے آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ ہی کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.