صیہونی اور یہودی طاقتیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان میں اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری
جمعہ 20 مارچ 2015 14:49
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا کے صیہونی اور یہودی طاقتیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان میں اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں اور ایک سابق فوجی آمر نے امریکہ کا ساتھ دینے کے لئے اور اپنا اقتدار بچانے کے لئے ایسا ایک یو ٹرن لیا جس کا خمیازہ آج ملک بھر میں دہشت گردی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات فیصل آباد میں تحفظ ناموس رسالت و خدمات مدارس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسلام کے لئے مدارس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہم اپنی جانیں تو دے سکتے ہیں دین اسلام جو برحق دین ہے اس پر آنچ نہیں آنے دینگے اور اس کے تحفظ کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کرینگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہمارے ہزاروں علمائے کرام کو بلاوجہ پکڑ کر جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے اور مذہبی طبقے کو ہراساں کر کے دین اسلام کی آبیاری کو روکنا قابل مذمت اقدام ہے جس کو ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے۔
مولانا عطاء الرحمان نے اس موقع پر کہا مدارس کی طرف میلی انکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی اور ہم اسلامی ملک میں کسی غیر ملکی طاقتوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب 21 ویں ترمیم کی آڑ میں ملک بھر میں مدارس کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور جس کسی نے بھی مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے اور جس کی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ہاتھ تور دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام سے ہی امن آئے گا۔ انہوں نے کہا پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور دہشت گرد کے نزدیک کوئی مذہب اور کوئی فرقہ نہیں ہوتا جس کی واضح مثالیں موجود ہیں کہ انہی دہشت گردوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بعض اکابرین کو بھی اپنا نشانہ بنایا جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان متعدد مرتبہ دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے بم دھماکوں میں بال بال بچے اس کانفرنس سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان‘ پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمان‘ مولانا محمد اقبال اور ضلعی امیر فیصل آباد سید محمد ذکریا نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.