وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی فوری تبدیلی کے امکانات کو مسترد کردیا
جمعہ 20 مارچ 2015 16:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی فوری تبدیلی کے امکانات کو مسترد کردیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی قیادت نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے بھی وقت مانگ لیا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوگی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایک اہم حکومتی شخصیت سے جب گورنر سندھ عشرت العباد کی تبدیلی کی خبروں کے حوالے سے رابطہ قائم کیا گیا تو اس شخصیت کا کہنا تھا کہ فی الحال گورنر سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا اور وفاقی حکومت سے گورنر سندھ مسلسل رابطے میں ہیں جب بھی کوئی تبدیلی کا فیصلہ ہوگا تو اس حوالے سے وفاقی حکومت مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
دریں اثناء ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم ہاؤس رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کا پارلیمانی وفد وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے انہیں کراچی کی صورتحال بالخصوص صولت مرزا کے بیان سے پیدا ہونے والے حالات پر اپنا موقف پیش کرنا چاہتا ہے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.