آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں کینگروزنے شاہینوں کا کام تمام کردیا
جمعہ 20 مارچ 2015 16:36
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں کینگروزنے شاہینوں کا کام تمام کردیا،آسٹریلیا نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،پاکستانی بلے بازوں اور فیلڈرزکی شرمناک کارکردگی،راحت علی اور سہیل خان نے اہم موقع پر کیچز چھوڑ کر کینگروزکی فتح یقینی بنادی،پاکستانی ٹیم 50ویں اوور میں 213 رنز بنا کر آوٴٹ ،حارث سہیل41اور مصباح الحق 34رنز بناکر نمایاں، جوش ہیزل ووڈکی 4 ، مچل اسٹارک اور گلین میکس ویل کی 2،2 وکٹیں، آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف باآسانی 34ویں اوور میں حاصل کر لیا، سٹیون سمتھ اور شین واٹسن کی نصف سنچریاں، وہاب ریاض نے دووکٹیں حاصل کیں،آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
جمعہ کو یہاں ایڈیلیڈاوول میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 213 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، قومی ٹیم کے اپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 20 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد 10 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ احمد شہزاد 5 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے، دونوں اوپنرز کے آوٴٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور 73 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 97 تک پہنچایا تاہم پھر مصباح الحق ہمت ہار گئے اور 34 کے انفرادی اسکور پر گلین میکس ویل کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں باوٴنڈری پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.