حلقہ LA-3 میرپور 3 کے ضمنی الیکشن، منظم دھاندلی کی تیاری

وزیرا عظمآزاد کشمیر کی جانب سے رینجرز کو طلب کرنے کے فیصلے پر مقتدر حلقوں میں چیمہ گوئیاں شروع، میرپور کے ضمنی الیکشن میں حلقہ بلوچ اور مظفر آباد کے ضمنی الیکشن کی تاریخ دہرائی جانے کا امکان

جمعہ 20 مارچ 2015 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) آزاد کشمیر حلقہ LA-3 میرپور 3 کے ضمنی الیکشن میں وزیرا عظمآزاد کشمیر کی جانب سے رینجرز کو طلب کرنے کے فیصلے پر مقتدر حلقوں میں چیمہ گوئیاں شروع ہوگئی‘ مقتدر حلقوں کے مطابق میرپور کے ضمنی الیکشن میں حلقہ بلوچ اور مظفر آباد کے ضمنی الیکشن کی تاریخ دہرائی جانے کا امکان ہے۔ مقتدر حلقے رینجرز کی طلبی کو مفاہمتی پالیسی سے منسوب کرنے لگے۔

مقتدر حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے حلقہ ایل اے 21 بلوچ کے الیکشن میں ر ینجیرزکی تعیناتی پر شدید تشویش کا اطہار کیا تھا اس حوالے سے سیکرٹری آزاد کشمیر‘ آئی جی آزاد کشمیر کے مابین شدید ہنگامی آرائی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس وقت رینجرز کی تعیناتی پر شور مچانے والے وزیراعظم کی ایل 3 میں رینجرز کی طلبی کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ا یل اے تین میرپور میں بھی مظفر آباد اور بلوچ کی تاریخ دہرانے جارہے ہیں میرپورمیں بھی ر ینجرز طلبی مفاہمتی پالیسی کی کڑی ہے اور ر ینجرز کی موجودگی میں دھاندلی کروا کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہرا کر پی پی اور ن لیگ کے متفقہ حمایت یافتہ امیدوار کو جتوانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے بعد دھاندلی کا الزام رینجرز پر لگا دیا جائے گا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق میرپور ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہرانے کیلئے مرکزی سطح پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے پا چکے ہین اور اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے امیدواروں کا جائزہ لینے کے بعد ایک جماعت کے امیدوار کو بٹھا دیا جائے گا اس حوالے سے دونوں جماعتوں نے کمیٹیاں بھی تشکیل دے رکھی ہیں جو امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار کا جائزہ راجہ ظفر الحق لیں گے جبکہ پی پی پی کے امیدوار کا جائزہ فریال تالپور لیں گی جس کے بعد مرکزی قیادت کو آگاہ کریں گے جس کے بعد مرکزی قیادت کسی ایک امیدوار کو دوسرے کے حق میں بٹھانے کا فیصلہ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے ارشد غازی اور پی پی کے چوہدری اشرف میں سے کسی ایک امیدوار کو دستبردار کردیا جا ئے گا یہ دھاندلی کا شور مچا کر الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :