سکول کوبھینسوں اور مویشیوں کے باڑے میں تبدیل کرنے بارے نجی ٹی وی نے بے بنیاد رپورٹ چلائی،
صرف فلم بنانے کے لئے مویشی لائے گئے‘ پروگرام من گھڑت اوربے بنیاد ہے‘ ترجمان کی وضاحت
ہفتہ 21 مارچ 2015 21:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 280گ ب تحصیل جڑانوالہ‘ ضلع فیصل آباد کے بارے میں چلائی جانے والی ایک رپورٹ کو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے جس میں مذکورہ سکول کوگائے‘ بھینسوں کے باڑے میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پلاٹ سکول کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے رکھا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
نئی عمارت کی تعمیر تک یہ سکول دوسری بلڈنگ میں کام کرتا رہے گا۔ طلباء عارضی عمارت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ لہذا کمروں کی کمی اور سہولتوں کی عدم دستیابی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ سکول کی پرانی عمارت کی مکمل چاردیواری اور گیٹ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکول کی پرانی عمارت میں گائے اور مویشی صرف فلم بنانے کے لئے لائے گئے تاکہ محکمہ تعلیم اور سکول کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم بنانے کے فوری بعد وہاں سے مویشیوں اور جانوروں کو نکال لیا گیا۔ لہذا ٹی وی پر چلایا جانے والا پروگرام حقائق پر مبنی نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.