دنیا جان گئی دھمکیاں اور پابندیاں غیر موثر طریقے ہیں‘ حسن روحانی،
ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حق کو مستحکم کیا اور پابندیوں کے شکنجے کو توڑ دیا ہے،ایرانی صدر کا نوروز تہوار پر قوم سے خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:17
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں واضح طور پر سمجھ چکی ہیں کہ جوہری پروگرام پر ایران سے بات کرنے کا واحد راستہ دھمکیوں یا پابندیوں کا نہیں بلکہ عزت و احترام ہے۔انھوں نے یہ بات نئے ایرانی سال کی ابتدا میں منائے جانے والے نوروز کے تہوار پر قوم سے خطاب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حق کو مستحکم کیا ہے اور پابندیوں کے شکنجے کو توڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے ممالک اور بڑی قوتیں سمجھ چکی ہیں کہ دھمکیاں اور پابندیاں غیر موثر ہیں اور درست طریقہ یہ ہوگا کہ ایرانی قوم کے ساتھ بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزت کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔ ‘ان کا کہنا تھا کہ ایران نے پابندیوں کو ختم کر دیا ہے اور وہ اپنے عظیم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔(جاری ہے)
دنیا کے ممالک اور بڑی قوتیں سمجھ چکیں ہیں کہ دھمکیاں اور پابندیاں غیر موثر ہیں اور درست طریقہ یہ ہوگا کہ بضیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی قوم سے عزت کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔
حسن روحانی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ سمیت چھ چالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کر رہی ہیں اور کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ان کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں فقط دس روز رہ گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک سال قبل نئے سال کی آمد پر ہم نے خطے میں موجود اپنے دوستوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑا تھا۔تاہم اپنی گفتگو میں انھوں نے خطے کے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی امریکی صدر براک اوباما نے’نوروز‘ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبادکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے پاس اس وقت باہمی تعلقات کی نوعیت کی تبدیلی اور مختلف مستقبل کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.