سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز برداشت نہیں ہوسکتے،خورشید شاہ ،
دہشتگرد کسی بھی جماعت میں اسے پکڑنا ہوگا،فوج ہماری ہے،اس کی عزت کرنی چاہئے،بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں،سرکاری ٹی وی انٹرویو
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز برداشت نہیں ہوسکتے،دہشتگرد کسی بھی جماعت میں اسے پکڑنا ہوگا،فوج ہماری ہے،اس کی عزت کرنی چاہئے،بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں کوئی اختلاف نہیں،سرکاری ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے آپریشن کا مطالبہ سب سیاسی جماعتوں کا مطالبہ تھا،ایم کیو ایم نے بھی فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا،رینجرز انٹیلی جنس کی رپورٹ پر کارروائی کر رہی ہے۔
ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ہمیں اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے،سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے،سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز برداشت نہیں ہوسکتے،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے،دہشتگرد کسی بھی جماعت میں ہوں اس کو پکڑنا چاہئے،ملک میں قیام امن کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رینجرز نے کئی مطلوبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر قوم کے لوگ رہتے ہیں،کراچی معاشی حب ہے اس میں امن ضروری ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،اندرون سندھ امن ہے،کراچی میں امن ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ڈکٹیٹر کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا اور نہ ہی پھانسیاں دی گئیں،قتل بھی سیاستدان ہوتے ہیں اور پھانسی بھی سیاستدان کو ہی دی گئی اور جلا وطن بھی سیاستدان ہی کئے گئے،ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیاگیا،ضیاء الحق نے لسانیت اور ملاازم کو فروغ دیا،آمروں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت اور مفاہمت کی پالیسی کی علمبردار ہے،فوج ہماری ہے اس کی عزت کرنا لازم ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے حوالے سے فیصلہ میاں محمد نوازشریف کو ہی کرنا ہوگا۔عمران خان میچور سیاستدان نہیں ہے،مسلم لیگ(ن) نے ڈپٹی چےئرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفورحیدری کو اپنا امیدوار دیا،الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہئے کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان کوئی اختلافات نہیں،ایسی خبریں محض پروپیگنڈا ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.