نئے چیف سلیکٹر کیلئے تین نام شارٹ لسٹ
منگل 24 مارچ 2015 14:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لئے تین امید واروں کو شارٹ لسٹ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کئے جانے والے امیدوار وں میں اقبال قاسم ، وسیم باری اور محسن خان شامل ہیں۔خیال رہے کہ چیف سلیکٹر معین خان کو کسینو تنازع پر وطن واپس بلانے کے بعد چیئر مین پی سی بی نے ملاقات کے دوران انہیں ورلڈکپ کے بعد ذمے داریوں سے برطرف کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کی تلاش بھی اقبال قاسم، وسیم باری اور محسن خان پر آکر رْک گئی ہے جن میں سے کسی ایک کوچیف سلیکٹر مقرر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ تینوں امیدوار اس سے قبل بحیثیتِ چیف سلیکری خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ 2011 تا 2012 تک محسن خان قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی ان تینوں اْمیدواروں کے ناموں سے مطمئن ہیں اور جلد ہی بورڈ آف گورنرز سے اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ اقبال قاسم کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹس کی ذمے داری بھی سونپی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ بابر اور رضوان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.