ہریتھک کیساتھ کام کرنا میرا خواب ہے، سوناکشی
منگل 24 مارچ 2015 14:52
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا چاہتی ہیں کہ وہ ایسی فلموں میں کام کریں جسے ناظرین کی بڑی تعداد دیکھے اور انہیں اس پر اپنی پسند و ناپسندیدگی کا اظہار کرے۔
(جاری ہے)
گزشتہ فلموں میں ان کے کرداروں میں یکسانیت محض ایک اتفاق تھا لیکن اب انہوں نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ مختلف کردار بھی نبھائیں گی اور آئندہ برس ناظرین کو وہ مختلف انداز میں نظر آئیں گی۔
سوناکشی سنہا کایو ا ین پی سے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران جہاں سلمان خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ کام کیا وہیں وہ نوجوان ہیروز کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن ان کا خواب ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ کام کریں کیونکہ ان کے ساتھ رقص کرنا انوکھا تجربہ ہو گا اور اگر یہ موقع مل گیا تو بڑی اسکرین میں رنگ جمانے کا لطف ہی دوسرا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.