گورنر گلگت بلتستان نے ہنزہ کیلئے 2گھنٹے اضافی بجلی فراہم کرنے کا حکم دیدیا
منگل 24 مارچ 2015 17:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان/ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے ہنزہ کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ہنزہ شہر اور اس کے مضافات کو تھرمل یونٹ سے روزانہ 2گھنٹے اضافی بجلی فراہم کی جائے اور ضلع کے تمام سکولوں اور ہسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
یہ احکامات انہوں نے ہنزہ کے سرکاری دورہ پر صادر کیے۔ گورنر نے گذشتہ روز ہنزہ شہر کا دورہ کیا اور مقامی انتظامیہ کے علاوہ عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ مقامی افراد نے گورنر سے توانائی بحران اور شدید لوڈشیڈنگ کی شکایات کیں جس پر انہوں نے مقامی انتظامیہ کو لوڈشیڈنگ سے متعلق احکامات جاری کیے۔(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر نے کہا کہ گلگت بلتستان سے مسائل کے خاتمے کو انہوں نے اپنا نصب العین بنالیا ہے اور وہ وفاق میں گلگت بلتستان کے عوام کی وکالت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کریں گے۔
یاد رہے کہ موسم سرما میں نالوں میں پانی کی قلت کے باعث ہنزہ میں شدید بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ مقامی انتظامیہ تھرمل یونٹ سے بجلی فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کی وجہ سے تھرمل بجلی محض 5گھنٹے کیلئے ہی دستیاب ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.