سیاستدانوں کو جب ضرورت ہوتی ہے وہ رنگ بدل لیتے ہیں‘نصیرالدین شاہ
بدھ 25 مارچ 2015 13:04
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارنصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیوں کا برین واش کرکے ان کے ذہنوں میں پاکستان کے خلاف نفرت کا زہربھردیا گیا ہے، اسی لیے وہ پاکستان کواپنا دشمن سمجھتے ہیں۔بھارت کی مقبول انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے کہاکہ سیاست دانوں کو جب ضرورت ہوتی ہے وہ رنگ بدل لیتے ہیں۔
بھارتی سیاست دانوں نے عوام کے برین واش کرکیان کے دماغوں میں زہر بھر دیا ہے کہ پاکستان ان کا دشمن ہے، ان کے ذہن میں بھی یہ تاثر کبھی ختم نہ ہوتا اگر وہ پاکستان جاکروہاں کے عام شہریوں سے نہ ملتے ۔عام پاکستانی شہری ایسے نہیں جیسا انھیں بتایا جا تا ہے ۔ آج بھارت جو ہے پاکستانی اسے تعریف کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کا مذاق اڑانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
نصیرالدین شاہ نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ اکثر بھارت میں پاکستان سے آئے فنکاروں کوپرفارم کرنے سے روکا جاتاہے،لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں ہمارا پْرتپاک استقبال ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ نے بتایا کہ پاکستان میں اداکاردلیپ کمارکوجوعزت واحترام حاصل ہے وہ ان کے اپنے کسی ثقافتی آئیکون کوبھی حا صل نہیں ۔نصیرالدین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں انھیں بہت پیارملتا ہے پاکستانی ہمارے اسٹارزسلمان خان اورشاہ رخ خان کے تو دیوانے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.