سندھ پولیس میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
بدھ 25 مارچ 2015 16:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ پولیس میں سنگین فراڈکاانکشاف ہوا ہے جس کے تحت جعلی دستخط کی بنیاد پر 20 برس قبل ملازمت سے برطرف کیے گئے 2 اہلکار بحال ہوگئے،اسی طرح تبادلے وتقرریوں کے علاوہ سینیارٹی لسٹوں میں ردوبدل کے بھی کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں سنگین فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت اعلی افسر کے جعلی دستخط کی بنیاد پر نہ صرف تبادلے و تقرریاں کی جارہی ہیں بلکہ ملازمت سے برطرف 2 اہلکاروں کو بحال کردیا گیا،اہلکاروں کو 12اگست 1995اور27 جولائی 1994 کو برطرف کیا گیا جوکہ اعلی افسرکے جعلی دستخط کی بنیاد پر20 برس بعد 2015 میں بحال ہوگئے، اس کے علاوہ کئی ایسے اہلکار ہیں جواسی طرح اپنی من پسند پوسٹوں پر تعیناتیاں حاصل کرتے رہے۔
برطرف اہلکار جب جوائننگ پر پہنچے اور لیٹر جمع کرایا تو حکام کوشک گزرا، اسی طرح جب دواہلکار تبادلہ کرانے میں کامیاب ہوئے توحکام نیانھیں سینٹرل پولیس آفس طلب کیا توفراڈ کا پتہ چلا، جس پرمیٹھادر تھانے کومطلع کیا گیا اورایس ایچ او چوہدری ارشاد کوسینٹرل پولیس آفس میں طلب کرکے بیانات قلمبند کیے گئے، مذکورہ فراڈ میں اسلام آباد کی ایک سرکاری جامعہ کے دفتر کا عملہ بھی ملوث ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.