پارلیمنٹ نے احتساب بل منظور نہ کیاتو عوام چوروں، ڈاکوؤں اور لیٹروں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے ، ایم کیو ایم اورالطاف حسین بے نقاب ہوچکے ، رحمان ملک کو گرفتارکیاجائے تو بے نظیر بھٹو کے قاتل بے نقاب ہوجائیں گے ،آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی اسلام آباد تک جانے والی سائیکل ریلی کے قافلے کے ہمراہ ملتان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو
بدھ 25 مارچ 2015 22:30
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) آزادورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کاحصہ ہوں اگرپارلیمنٹ نے احتساب بل منظور نہ کیاتو پاکستان کی عوام چوروں، ڈاکوؤں اور لیٹروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گی ایم کیو ایم اورالطاف حسین بے نقاب ہوچکے ہیں اسی لئے ان کامقصد فوجی عدالت میں چلایاجائے رحمان ملک کو اگر گرفتارکیاجائے تو بے نظیر بھٹو شہید کے قاتل بے نقاب ہوجائیں گے اورباہر کے ملکوں میں پڑے اربوں ڈالرز بھی باہر سے آجائیں گے ۔
وہ بدھ کو مظفر گڑھ سے اسلام آباد تک احتساب بل کو پارلیمنٹ میں جمع کرانے کیلئے ملتان چوک گھنٹہ گھر سائیکل ریلی قافلے کے ہمراہ پہنچے پر صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے ۔ اس موقع پر پیپلز سرائیکی پارٹی کے چیئرمین ملک ذوالنورین بھٹہ نے کفن پوش کارکنوں نے ہمراہ ان کااستقبال کیا اورجمشید دستی سمیت دیگر شرکاء کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے جمشید دستی نے مزید کہاکہ آصف علی زرداری نے قائم علی شاہ، عزیز بلوچ اور ذوالفقار مرزا کو بٹھایا ہواہے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتاہے جب کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیف الرحمن کو بٹھایا ہوا ہے سیکورٹی ادارے ایسے معاملات پربھرپور انداز میں قانونی کاروائی کریں تاکہ وطن عزیزمیں امن قائم ہو۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.