عدالتی کمیشن کی رپورٹ پسند نہ آئے تو شریف برادران عمل نہیں کرتے‘ اب تک 3 عدالتی کمیشن کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکی جا چکیں‘وزیراعلیٰ خواہش کے مطابق رپورٹ نہ آنے پر بپھر گئے
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کابیان
جمعرات 26 مارچ 2015 16:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پسند کے مطابق نہ آئے تو شریف برادران اس پر عمل نہیں کرتے۔ اب تک 3 عدالتی کمیشن کی رپورٹس ردی کی ٹوکری میں پھینکی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یقیناً سوچ سمجھ کر دھاندلی کی چھان بین کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر اتفاق اور موجودہ حکمرانوں پر اعتماد کیا ہو گا۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے اور پھر ان کی سفارشات کو ہوا میں اڑانے کا شریف برادران وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق چیف جسٹس خواجہ شریف قتل سازش کیس میں جوڈیشل کمیشن نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو کسی اہم عہدہ پر تقرری نہ دینے کا فیصلہ دیا لیکن وہی ڈاکٹر توقیر آج سفیر بن کر ڈبلیو ٹی او میں بیٹھے ہیں اور 2010 میں جوڈیشل کمیشن نے اس وقت کے سیکرٹری ایریگیشن رب نواز کو جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی مگر جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب نے اسی نااہل سیکرٹری ایریگیشن کو توانائی بورڈ پنجاب کا چیئرمین لگا کر 9ارب روپے کا بجٹ اس کے حوالے کر دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.