کراچی میں بلا تفریق تمام علاقوں سے بیرئر ہٹائے جائیں،رانا فیض الحسن
جمعہ 27 مارچ 2015 16:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) کراچی میں بلا تفریق تمام علاقوں سے بیرئر ہٹائے جائیں،جب نائن زیرو کے اطراف اور سابقہ صدر پرویز مشرف کی اسٹریٹ سے بیرئر ہٹائے جاسکتے ہیں تو بلاول ہاؤس کا بندروڈ بھی کھولا جائے،ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے جنرل سیکرٹری رانا فیض الحسن نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی میں بیرئر ہٹانے میں سنجیدہ نہیں یہ بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کی معاونت کررہی ہیں۔
بیرئر ہٹانے کے رینجرز کے مشن کو حکومت سندھ ناکام بنانا چاہتی ہے جبکہ دستور پاکستان کے آرٹیکل 25کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کو ایک عام پاکستانی شہری اور صدر کے حقوق مساوی ہیں اور پھر آخر کیوں بلاول ہاؤس کے ایک پورے روڈ کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے؟جس کی وجہ سے عوام کیلئے مشکلات پیدا کردی گئی ہے ایسا ہی ایک حکمنامہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر ملکی سفارتخانوں کے سامنے لگائی گئی رکاوٹوں پر اپنا حکم صادرفرماتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سفارتخانوں کو سیکورٹی کا اتنا مسئلہ ہے تو سفارتخانوں کو اسلام آباد کی حدود سے نکال دیا جائے عوام کیلئے کسی بھی گزر گاہ کو بند نہیں کیا جاسکتا جبکہ کراچی میں سیکورٹی کے نام پر ستر فیصد گلیاں اور روڈ بند کردیئے گئے ہیں جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور انہوں نے کہا کہ آئندہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت آئینی درخواست میں معزز عدالت سے درخواست کی جائیگی کہ کراچی میں تمام بیرئر ہٹانے اور حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.