آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرتے ہوئے 10 کرنے کا حتمی اعلان
جمعہ 27 مارچ 2015 16:55
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے انگلینڈ کی سرزمین پر 2019 میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرتے ہوئے 10 کرنے کا حتمی اعلان کردیا ہے ‘ایسوسی ایٹ ٹیموں کے شکوے اور تنقید کے باوجود 2019 میں ہونے والا آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ دس ٹیموں کیدرمیان کھیلا جائے گا۔رچرڈسن نے بتایا کہ ان کے نزدیک ورلڈ کپ میں 10 سے زائد ٹیموں کو شامل کرنے سے بہتر یہ ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیمز کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ وہ خود کو منوا سکیں۔
انہوں نے کرکٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے بتایا کہ آئی سی سی کی کوشش تھی کہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں کرکٹ کو پھیلایا جائے تاہم اب موجودہ ٹیمز کے کھیل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے امریکی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے پر اظہارِتشویش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور زمبابوے سے زیادہ کرکٹ امریکا میں کھیلا جاتا رہا ہے اگر متحدہ عرب امارات ورلڈکپ میں کوالیفائی کرسکتا ہے تو امریکا کیوں نہیں اور آئندہ سالوں میں ہم اسی مسئلے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
آئی سی سی صدر نے اعتراف کیا کہ ٹی20 کرکٹ کے چھوٹے اور تیز فارمیٹ دیگر فارمیٹ پر بھی خاصے اثر انداز ہوا ہے۔رچرڈ سن نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کھیل بلے بازوں کے حق میں فائدے مند ثابت ہوا ہے تاہم باوٴلنگ سائڈ کے لئے موثر نہیں رہا۔ اس لئے قوانین کو بدلنا ضروری ہوگیا ہے تاکہ باوٴلرز کو کارکردگی دکھانے کے زیادہ سیزیادہ مواقع مل سکیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.