عمران خان خارجہ پالیسی اور حساس ملکی معاملات سے نابلد ہیں، ہر بار کی طرح ان کا دوغلا پن پھر پکڑا گیا، وہ آڈیو ٹیپ کا جواب نہیں دے سکے ،عمران اور علوی کی آڈیوٹیپ نے دھرنے کی حقیقت واضح، جاوید ہاشمی کے الزامات سچ ثابت کر دیئے، پی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا نام شامل کیا جا ناچاہئے ، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدعمران خان کے بیان اورآڈیو ٹیپ پر رد عمل کا اظہار
جمعہ 27 مارچ 2015 19:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان خارجہ پالیسی اور حساس ملکی معاملات سے نابلد ہیں، ہر بار کی طرح خان صاحب کا دوغلا پن پھر پکڑا گیا، خان صاحب ٹیپ کا جواب نہیں دے سکے، عمران خان، عارف علوی کی آڈیوٹیپ نے دھرنے کی اصل حقیقت واضح کر دی، ٹیپ نے جاوید ہاشمی کے الزامات سچ ثابت کر دیئے، پی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا نام شامل کیا جانا چاہیے، وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر ایکشن ہونا چاہیے۔
وہ جمعہ کوعمران خان اور عارف علوی کی پی ٹی وی پر حملے سے متعلقمنظر عام پرآنے والی نجی گفتگو پر مبنی آڈیوٹیپ اور عمران خان کے بیان پررد عمل ظاہرکررہے تھے ۔(جاری ہے)
عمران خان کے بیان پراپنے رد عمل میں سینیٹرپرویز رشید نے کہا کہ قوم کے سامنے جھوٹ نہ بولنے کا دعویٰ کرنے والے بار بار جھوٹ بولتے ہیں، ہر بار کی طرح خان صاحب کا دوغلہ پن ایک بار پھر پکڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہوش سے بنائی جاتی ہے، آپ خارجہ پالیسی اور حساس معاملات پر بیان بازی نہ کریں، برادر اسلامی ملک سے ہمارے دور میں اچھے تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب اب پارلیمنٹ جعلی نہیں ہے اور ٹیپ ریکارڈنگ کا جواب نہیں دے سکے۔ جبکہ آڈیو ٹیپ بارے ردعمل میں پرویز رشید نے کہا کہ ٹیپ نے دھرنے کی اصل حقیقت واضح کر دی، دھرنا منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھی، تحریک انصاف چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی تھی، ٹیپ نے جاوید ہاشمی کے الزامات سچ ثابت کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے تحریک انصاف کا نام شامل کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر عمران خان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.