2015پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کا سال ہو گا، ویژن 2025کے تحت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 30دنوں سے بڑھا کر 90روز کی جائے گی، پاک چین سٹرٹیجک منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے گوادر تا کاشغر اقتصادی راہداری کے روٹ کو متنازع بنایا گیا، پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی نے اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کے تاثر کی نفی کی ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس،سیمینار سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 27 مارچ 2015 20:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2015پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کا سال ہو گا، ویژن 2025کے تحت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 30دنوں سے بڑھا کر 90روز کی جائے گی، پاک چین سٹرٹیجک منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے گوادر تا کاشغر اقتصادی راہداری کے روٹ کو متنازع بنایا گیا، پاک چین جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس تاثر کی نفی کی گئی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔
وہ جمعہ کو یہاں پاک چین کو آر ڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگواور سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین کوائنٹ کو آر ڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فوری عملدرآمد کے حامل منصوبوں کا جائزہ لیاگیا جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 2015 پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد کا سال ہو گا۔(جاری ہے)
اجلاس میں اس تاثر کی بھی نفی کی گئی کہ شاید اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ در حقیقت پاک چین سٹرٹیجک منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے اقتصادی راہداری کے روٹ کو متنازعہ کیا گیا حالانکہ جوائنٹ کو آر ڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے متعدد روٹس کے ذریعے گوادر اور خنجراب کے درمیان تجارت کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پان یکے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد صوبوں کی مصاورت سے پانی پر قومی پالیسی تشکیل دے گی، ویژن 2025 کے تحت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 30 روز سے بڑھا کر 90 روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.