بنوں میں گاڑی پر فائرنگ سے حساس ادارے کااہلکار جاں بحق، بھائی زخمی ، ہسپتال منتقل

جمعہ 27 مارچ 2015 22:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) پشاور سے گاؤں پہنچنے والے حساس ادارے کے اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ، انسپکٹر میاں محمد زبان جاں بحق انکے بھائی ڈاکٹر سفیر زمان زخمی فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع مضافاتی علاقہ چکڈاڈان کوٹکہ میانگان کے رہائشی اور حساس ادارے کے اہلکار انسپکٹر میاں محمد زبان جو اپنے بھائی ڈاکٹر سفیر زمان کے ہمراہ پشاور سے اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے انسپکٹر میاں محمد زبان جاں بحق جبکہ انکے بھائی ڈاکٹر سفیر زمان زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا بتایا جاتا ہے کہ گاڑی پر حملہ کرنے والے ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :