محکمہ تعلیم کے دفاتر میں عملے کی حاضری جانچنے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کر دیاہے،محمدعاطف،
اب کوئی بھی ریونیو کا اہلکار کسی سیاسی ایم این اے یا ایم پی اے کے کچن کا خرچہ نہیں چلائیگا ،صوبائی وزیرتعلیم
ہفتہ 28 مارچ 2015 21:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کے دفاتر میں عملے کی حاضری جانچنے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کر دیا گیا ہے جس کا مقصد دفاتر میں افسروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے تمام اداروں کے اندر سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے اور عوام عملی تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں پہلے سروس ڈیلیوری سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی ریونیو کا اہلکار کسی سیاسی ایم این اے یا ایم پی اے کے کچن کا خرچہ نہیں چلائیگا اور ایسی سوچ رکھنے والے ایم این اے اور ایم پی اے کیلئے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیا ت کی فراہمی کے لیے پہلی با ر جدید ٹیکنالوجی سے کام لیا جارہا ہے اور کمپیوٹرائزیشن سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہونے کے ساتھ کرپشن میں کمی آئے گی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ مردان میں ریوینو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہوگئی ہے اور دسمبر 2017 تک پورے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کردیا جائے گا اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ہماری بھرپور سرپرستی کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جی آئی ایس سسٹم بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس سے اب زمینوں کی لوکیشن بھی سٹلائٹ کی مدد سے نظر میں رکھی جائے گی اور لینڈ ریکارڈ میں گڑ بڑ اور ہیرا پھیری ایک خواب بن جائے گا۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کی تکمیل میں ایس ایم بی آر وقار ایوب ، محکمے کے متعلقہ اہلکاروں اور UN HABITAT کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سروس ڈیلیوری سنٹر کا قیام ایک انقلابی قدم ہے جس سے عوام کے مسائل ایک چھت تلے موقع پر حل ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.