اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5.79 روپے اضافے کی تجویز
سمری کل وزارت پیٹرولیم بھجوائی جائے گی حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے
اتوار 29 مارچ 2015 13:29
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) حکومت نے یکم اپریل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.79 روپے فی لیٹر تک اضافہ کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 89 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری کو حتمی شکل دے دی ہے۔
(جاری ہے)
سمری میں پٹرول کی قیمت 3.79 روپے اضافہ کے ساتھ 70.29 روپے سے بڑھا کر 74.08 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5.79 روپے اضافے کے ساتھ 80.61 روپے سے بڑھا کر 86.40 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیڑل آئل کی قیمت 96 پیسے اضافے کے ساتھ 57.94 روپے سے بڑھا کر 58.90 روپے فی لیٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت 1.62 روپے اضافے کے ساتھ80.18 روپے سے بڑھا کر81.80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت 89پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 61.44 روپے سے کم کرکے 60.55 روپے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری کو پیر کے روز وزارت پیٹرولیم بھجوایا جائے گا تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.